حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے لیڈر ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مہدی نے دہلی میں نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے کئی ذمہ داروں سے ملاقات کی۔ ایڈوکیٹ منتظر مہدی نے محرم الحرام کے دوران وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں عزاداری کے جلوسوں پر طاقت کے بے تحاشا استعمال سے پیدا شدہ صورتحال سے کمیشن کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کمیشن کو بتایا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے ساتھ لوگوں کی بے پناہ عقیدت اور جوانوں کے گہرے جذبات وابستہ ہوتے ہیں۔
سید منتظر مہدی نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کی انتظامیہ کو اس معاملے میں ہدایات جاری کریں کہ گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کے خلاف درج معاملات کو خارج کیا جائے۔ انہوں نے کمیشن سے اپیل کی کہ جو عزادار بینائی سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں انسانی بنیادوں پر علاج و معالجہ کے لئے معاونت فراہم کی جائے۔ کمیشن نے آغا منتظر کو یقین دلایا کہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا جائے گا۔

حوزہ/سید منتظر مہدی نے کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں کشمیر کی انتظامیہ کو اس معاملے میں ہدایات جاری کریں کہ گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری طور پر رہا کریں اور ان کے خلاف درج معاملات کو خارج کیا جائے۔
-
جموں وکشمیر: کشمیریت کی اصل روح درگاہیں اور زیارت گاہیں ہیں جنہیں سیاسی لیڈران نے بیچ دیں،درخشاں اندرابی
حوزہ/درخشاں اندرابی نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان زیارت گاہوں کی دیکھ ریکھ کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت کا بھی خیال رکھا جانا چاہئے لیکن یکے بعد دیگرے…
-
کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے مظالم کے خلاف عام ہڑتال
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر آج بروز جمعہ ہڑتال کی گئی۔
-
جموں و کشمیر : جے ای ای مینس امتحان میں نوید الامین نے حاصل کی شاندار کامیابی
حوزہ/کپواڑہ ضلع کے سرحدی علاقہ شہلال ہندوارہ کے رہنے والے انیس سالہ نوجوان نوید الامین نے جے ای ای منیز کا امتحان 99 فیصد نمبرات سے پاس کیا ۔
-
خود کشی کے بڑھتے واقعات اور بردہ فروشی کے دھندے باعث فکر و تشویش/ دینی و سماجی تنظیمیں صورتحال کے سد باب کے لئے متحرک ہوجائیں، آغا حسن
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ دین اسلام نے اپنے پیروکاروں کو ہر قسم کے سنگین حالات سے نمٹنے کا طریقہ کار اور علاج وضع کر رکھا ہے…
-
کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے
حوزہ/ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال میں آج جمعرات کی صبح شروع ہونے والے مسلح تصادم میں اب تک ایک عدم شناخت عسکریت پسند جاں بحق…
-
معاشرے میں فسادات پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے/اپنا مسلک چھوڑیں نہیں، کسی مسلک کو چھیڑیں نہیں، آل پارٹیز کانفرنس
حوزہ/ملی یکجہتی کونسل کے تحت کراچی میں ’’اتحاد امت وقت کا تقاضا‘‘ کے موضوع پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں اس ملک کی 16 سیاسی اور مذھبی جماعتوں نے شرکت…
آپ کا تبصرہ